خلاصہ
Read the full fact sheet- کسی پریشان کن یا خوفناک واقعے کے بعد آپ کا شدید رد عمل ظاہر کرنا نارمل ہے۔ ایک پریشان کن واقعہ درج ذیل کی طرح ہو سکتا ہے: بش فائر یا سیلاب, آپ کے خلاف کوئی جرم یا حملہ ہونا, گاڑی کا ایکسیڈنٹ, جسمانی یا جنسی زیادتی کا نشانہ بننا, پریشان کن واقعات سے متعلق تصاویر، خبریں یا سوشل میڈیا پوسٹ دیکھنا۔
- آپ کئی طرح کے جسمانی، ذہنی، جذباتی اور رویے سے متعلق ردّعمل محسوس کر سکتے ہیں۔ لیکن ان سے نمٹنے اور صحت یاب ہونے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کو 4-3 ہفتوں کے بعد بھی علامات محسوس ہو رہی ہیں، تو مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔
On this page
مدد کہاں سے حاصل کریں
- آپ کا جی پی (ڈاکٹر)
- آپ کا ذہنی صحت کا ماہر، جیسے کہ سائیکاٹرسٹ، سائیکالوجسٹ، کاؤنسلر یا سوشل ورکر
- آپ کا مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر
- آسٹریلین سائیکولوجیکل سوسائٹی ریفرل سروس فون: 497 333 1800
- فینکس آسٹریلیا سینٹر فار پوسٹ-ٹرامیٹک مینٹل ہیلتھ فون: 5599 9035 (03)
- سینٹر فار گریف اینڈ بیریومنٹ فون:
066 642 1800
مفت خصوصی صدمے سے متعلق مدد:
- گر آپ کسی جرم کا شکار ہوئے ہیں، تو victimsofcrime.vic.gov.au/services-for-victims-of-crime-[urdu] پر جائیں۔ آپ وکٹمز آف کرائم ہیلپ لائن پر 817 819 1800 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ مترجم کی خدمات دستیاب ہیں۔
- اگر آپ کا بچہ میلبورن کے چائلڈ کیئر سینٹرز میں بچوں کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی سے متاثر ہوا ہے، تو 241 791 1800 پر ایک مفت خصوصی مشاورتی لائن دستیاب ہے۔ مترجم کی خدمات دستیاب ہیں۔ مترجم کی خدمات دستیاب ہیں۔
- اگر آپ کسی کار حادثے کا شکار ہوئے ہیں، تو Amber Community – روڈ کے حادثے کی امداد اور تعلیم کے لیے 6900 8877 (03) یا 797 367 1300 پر رابطہ کریں۔
آپ یہاں سے مشورہ حاصل کر سکتے ہیں:
- لائف لائن (Lifeline) فون: 14 11 13
- گریف لائن (GriefLline) فون:
745 845 1300 - beyondblue فون: 4636 22 1300
- نرس آن کال (NURSE ON CALL) فون:
24 60 60 1300 - صحت سے متعلق ماہرانہ معلومات اور مشورے کے لیے (24 گھنٹے، 7 دن) - آسٹریلین پیرنٹنگ ویب سائٹ – raisingchildren.net.au
آپ ٹراما اور ریکوری (صدمے سے بحالی) کے بارے میں یہ پوڈ کاسٹ بھی سن سکتے ہیں۔
صدمے اور بحالی سے متعلق اپنی زبان میں معلومات کے لیے ہیلتھ ٹرانسلیشنز (Health Translations) پر جائیں۔
آپ صدمے پر کیسے رد عمل ظاہر کر سکتے ہیں
صدمے پر آپ کا رد عمل ان عوامل پر منحصر ہو سکتا ہے:
- صدمہ خیز واقعے کی قسم اور شدت
- کیا آپ کو پہلے سے کوئی تجربہ یا تربیت حاصل تھی
- کیا آپ براہ راست ملوث تھے یا محض وہاں موجود تھے
- واقعے کے بعد آپ کو دستیاب مدد کی حد
- آپ کی زندگی میں دیگر پریشان کن چیزیں
- آپ عام طور پر پریشان کن واقعات سے کیسے نمٹتے ہیں
- آپ کے کوئی پچھلے صدماتی تجربات۔
جب کوئی پریشان کن واقعہ ختم ہو جاتا ہے، تو ہوسکتا ہے کہ آپ خود کو اس واقعے کو سمجھنے کی کوشش کرتے پائيں۔ اس میں ان باتوں کے بارے میں سوچنا شامل ہو سکتا ہے:
- یہ کیسے اور کیوں ہوا
- آپ کیسے اور کیوں اس میں شامل تھے
- آپ ایسا کیوں محسوس کر رہے ہیں
- کیا آپ کے موجودہ احساسات یہ بتاتے ہیں کہ آپ کس قسم کے شخص ہیں
- کیا اس تجربے نے زندگی کے بارے میں آپ کے نظریے کو بدل دیا ہے، اور کیسے۔
آپ کو جذباتی، ذہنی، جسمانی اور رویے سے متعلق رد عمل کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔
صدمے پر جذباتی رد عمل
آپ کو یہ محسوس ہو سکتا ہے:
- بہت زیادہ تناؤ، بے چینی یا خوف
- گھبراہٹ، جیسے کچھ اور ہونے والا ہے
- جیسے آپ خطرہ میں ہیں
- سن ہونا یا شاک میں چلے جانا
- کچھ سمجھ نہ آنا
- پہلے سے زیادہ جذباتی اور پریشان ہونا
- بہت زیادہ تھکاوٹ اور نقاہت
- افسردہ
- دوسرے لوگ، جیسے کہ خاندان کے لوگ اور دوست، ان کے لیے حفاظت کا احساس
- جیسے آپ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہتے
- جیسے آپ لوگوں اور جگہوں سے علیحدہ ہونا یا دور رہنا چاہتے ہیں.
یہ رد عمل معمول کے مطابق ہیں، اور آپ ان میں سے کئی رد عمل ایک ہی وقت میں محسوس کر سکتے ہیں۔
یہ آپ کے جسم کے قدرتی شفایابی اور بحالی کے عمل کا حصہ ہے، اور زیادہ تر صورتوں میں آپ بہتر محسوس کریں گے۔
صدمے پر ذہنی رد عمل
آپ کو یہ ہو سکتا ہے:
- توجہ مرکوز کرنے یا چیزیں یاد رکھنے میں دشواری
- جب آپ نہ چاہیں تب بھی واقعے کے بارے میں سوچنا
- واقعے کو اپنے ذہن میں بار بار دہرانا
- کچھ سمجھ نہ آنا یا بے سمت ہونا۔
صدمے پر جسمانی رد عمل
آپ کا جسم یہ محسوس کر سکتا ہے:
- تھکاوٹ یا نقاہت
- سونے میں مشکل
- متلی، الٹی، چکر آنا اور سر درد کا تجربہ
- بہت زیادہ پسینہ آنا
- دل کی دھڑکن کا تیز ہونا۔
صدمے پر رویے سے متعلق رد عمل
آپ یہ چاہ سکتے ہیں:
- واقعے کی یاد دہانی سے بچنا
- جو کچھ ہوا اس کے بارے میں سوچتے اور بات کرتے رہنا
- جو کام آپ روزمرہ میں عام طور پر کرتے ہیں، ان میں تبدیلی لانا یا ان سے کنارہ کشی اختیار کرنا
- بہت زیادہ کھانا یا بہت کم کھانا
- زیادہ شراب اور/یا کافی پینا
- سگریٹ نوشی کرنا
- سونے سے گریز کرنا۔
صدمے کے بعد کیسے صحت یاب ہوں اور بحال ہوں
کوئی بھی چیز جو آپ کی یا دوسروں کی حفاظت یا جان کو خطرے میں ڈالتی ہے، وہ آپ کو دباؤ میں ڈال دے گی۔ اسے 'ایمرجنسی موڈ' (ہنگامی حالت) کہتے ہیں اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کا جسم کسی خطرے پر رد عمل دینے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ ہمارے جسم ہماری بقا میں مدد کے لیے مختصر وقت میں بہت زیادہ توانائی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ تھوڑے وقت کے لیے 'ایمرجنسی موڈ' میں رہیں گے۔ لیکن جب غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں یا آپ دوبارہ دباؤ میں آتے ہیں تو آپ دوبارہ 'ایمرجنسی موڈ' میں واپس آ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو کسی صدماتی واقعے کے بعد تھکاوٹ محسوس ہو سکتی ہے۔
اپنے جسم کو ٹھیک ہونے اور صحت یاب ہونے میں مدد دینے کے لیے، آپ کو خود کو 'ایمرجنسی موڈ' سے باہر نکلنے میں مدد دینی ہوگی۔ یہ آپ کے جسم کو دوبارہ سیٹ ہونے اور توانائی کی معمول کی سطح پر واپس آنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ عام طور پر واقعے کے تقریباً ایک مہینے کے اندر ہوتا ہے۔
صدمے سے شفایابی اور بحالی کے لیے کئی حکمت عملیاں ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ آپ یہ کر سکتے ہیں:
- اس بات کو تسلیم کریں کہ آپ ایک پریشان کن یا خوفناک تجربے سے گزرے ہیں۔ آپ کے رد عمل معمول کے مطابق ہیں
- یہ قبول کریں کہ آپ خود کو پہلے جیسا محسوس نہیں کریں گے، لیکن یہ کیفیت گزر جائے گی
- اگر آپ معمول کے مطابق کام نہیں کر پا رہے ہیں تو اپنے آپ سے ناراض یا مایوس نہ ہوں
- صدمے سے نمٹنے کے لیے شراب یا منشیات کے استعمال سے گریز کریں
- جب تک آپ بہتر محسوس نہ کریں، زندگی میں بڑی تبدیلیاں کرنے یا بڑے فیصلے کرنے سے گریز کریں
- اپنی معمول کی زندگی میں واپس آنے کے لیے وقت لیں
- کسی ایسے شخص سے بات کریں جو آپ کو سپورٹ دے اور سمجھ سکے
- اپنی معمول کی روٹین پر قائم رہنے اور مصروف رہنے کی کوشش کریں
- خاص جگہوں یا سرگرمیوں سے بچنے کے لیے غیر ضروری کوشش نہ کریں
- آرام کے لیے وقت نکالیں
- باقاعدہ ورزش کے لیے وقت نکالیں
- اپنے خاندان اور دوستوں کو بتائیں کہ آپ کو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، جیسے کہ تھوڑا وقت اکیلے رہنا یا کسی سے بات کرنا
- ریلیکس ہونے کی تکنیکیں استعمال کریں، جیسے یوگا، سانس لینے کی مشقیں یا مراقبہ۔ آپ وہ کام بھی کر سکتے ہیں جو آپ کو پسند ہیں، جیسے موسیقی سننا یا باغبانی کرنا
- اپنے احساسات کا اظہار کریں جیسا کہ آپ انہیں محسوس کرتے ہیں۔ آپ کسی سے اپنے احساسات کے بارے میں بات کر سکتے ہیں یا انہیں لکھ سکتے ہیں
- اپنی یادوں اور تجربات کا سامنا کریں جیسا کہ آپ انہیں محسوس کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں سوچیں، پھر انہیں ایک طرف رکھ دیں۔ اگر اس سے دوسری یادیں تازہ ہوتی ہیں، تو انہیں موجودہ مسئلے سے الگ رکھنے کی کوشش کریں۔
اگر آپ اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ پیشہ ورانہ مدد حاصل کر سکتے ہیں
کسی صدماتی واقعے کی وجہ سے ہونے والا تناؤ مستقل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ مندرجہ ذیل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کو پیشہ ورانہ مدد لینی چاہیے:
- واقعے کے ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے بعد بھی بہت زیادہ پریشانی محسوس کر رہے ہیں
- مسلسل سن اور خالی پن محسوس کر رہے ہیں
- مسلسل تناؤ کی جسمانی علامات ظاہر ہو رہی ہیں
- مسلسل نیند میں خلل یا ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں
- ان تمام چیزوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں جو آپ کو اپنے تجربات کی یاد دلاتی ہیں
- کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس سے آپ اپنے احساسات کا اظہار کر سکیں
- آپ محسوس کر رہے ہیں کہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ تعلقات متاثر ہو رہے ہیں
- توجہ مرکوز نہیں کر پا رہے
- زیادہ شراب یا منشیات کا استعمال کر رہے ہیں
- کام پر واپس نہیں جا پا رہے یا روزمرہ کی ذمہ داریاں نہیں نبھا پا رہے
- صدماتی تجربے کو بار بار دہرا رہے ہیں
- ہر وقت گھبراہٹ محسوس کر رہے ہیں اور آسانی سے چونک جاتے ہیں۔
پوسٹ ٹراماٹک سٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کے بارے میں
کسی پریشان کن واقعے کے بعد، کچھ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے کے بعد بھی بہتر نہیں ہوتے۔
اس قسم کا رد عمل آپ کی زندگی کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے۔ یہ آپ کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ آپ کے تعلقات کو بدل سکتا ہے یا آپ کے لیے کام کرنا مشکل بنا سکتا ہے۔
یہ پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر، یا PTSD ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ PTSD کا سامنا کر رہے ہیں، تو آپ کو کسی ہیلتھ پروفیشنل سے مدد لینی چاہیے۔
اگر کسی بھی وقت آپ کو اپنی ذہنی صحت یا کسی عزیز کی ذہنی صحت کے بارے میں تشویش ہے، تو لائف لائن (Lifeline) کو 14 11 13 پر کال کریں۔